//

کیچ میں ڈینگی وائرس بے قابو ہونے لگا، ایک خاتوں سمیت 15 افراد جانبحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:ڈینکی وائرس سے ضلع کیچ کے سینکڑوں شہری متاثر ہوگئے
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پچھلے تین مہینے سے روزانہ کی بنیاد پر 50 تا 60 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ جنوری سے ابتک 5 ہزار سے زائد ڈینگی کیسز پازیٹیو ہوئے ہیں.
پچھلے اپریل سے ابتک خاتون سمیت 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ڈینگی سے مرنے والوں میں جلیل نور، سبزل ، مہر دل سکنہ جوسک، نوجوان اللہ داد، کم عمر اکرم غلام، نور خاتون سکنہ نوعمرلڑکا ولی محمد اور دیگر شامل ہیں۔
ضلع میں غیرموثر ادویات کے سبب مریض روزانہ کراچی کا رخ کررہے ہیں
بلوچستان حکومت نے ابھی تک ڈینگی وباء کی تدارک کیلئے بجٹ جاری نہیں کیاہے،
مریضوں کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ اسپتال تربت میں گرمی، واش کی عدم صفائی اور ناقص انتظامات ہیں۔ متعدد گھروں میں دو سے زائد ڈینگی مریض ہیں مریضوں کا مزید کہنا ہے کہ روزانہ مشروبات اور فروٹ کھانے سے وہ مالی پریشانیوں کا شکار ہے.
اس حولے سے ڈی ایچ او کیچ کا کہنا ہے کہ کم وسائل میں اقدامات تیزی سے جاری ہیں عوام بتائے گئےاحتیاطی تدابیر استعمال کریں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »