//

گزشتہ 4برس کے دوران سی پیک پر کام کرنے والے 62افراد جاں بحق ہوئے ، رپورٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : سی پیک منصوبوں پرکام کرنیوالے غیرملکیوں پر حملوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، 4سال کے دوران 8حملوں میں 62افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبوں پرکام کرنیوالے غیرملکیوں پر حملوں کی تفصیلات جمع کرادی گئی، وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرایا۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ 2020تا 2024کہ دوران غیر ملکیوں پر 8 حملے ہوئے، حملوں میں جانی نقصان کی تعداد 62ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4حملے ہوئے، 3چینی باشندوں اور ایک جاپانیوں پر ہوا، حملے میں 5افراد جاں بحق ہوئے ،3سیکورٹی اہلکار اور 4دیگر افراد زخمی ہوئے۔

تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2حملے ہوئے ،3سیکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ خیبرپختونخوا میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے۔وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں 2سیکیورٹی اہلکار اور17دیگر افراد جاں بحق ہوئے ،28 زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »