//

پیاز درآمد پر پابندی ہٹا کر اضافی ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے، بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: پیاز کی ایکسپورٹ پر اضافی ڈیوٹی ٹیکس اور ایکسپورٹ بندش سے بلوچستان کے زمیندار کروڑوں روپے کے قرضدار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہو جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہا گریشہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر وہاب بلوچ،جنرل سیکریٹری قدیر بلوچ اور سرپرست وڈیرہ سلام ساجدی نے اپنے بیان میں کیا نہوں نے کہا کہ بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کا بجلی کے ساتھ ساتھ۔پیاز کی فصل جوکہ اب تیار ہے اور ایکسپورٹ نہ ہونے کی وجہ کم ریٹ پر فروخت ہورہا ہے کے لیے بھی آواز اٹھانا چاہئے اور یہ ان کا بجلی کے ساتھ اہم مطالبہ ہونا چاہئے۔
وگرنہ ہم بلوچستان کے وہ زمیندار جو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم لگا کر زمینداری کررہے ہیں مزکورہ زمیندار ایکشن کمیٹی پر سوال اٹھا سکتے ہیں۔
صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ ہونا چاہئے کہ بلوچستان کے پیاز پیدا کرنے والے علاقے خضدار،آواران،واشک ،خاران،سوراب ،قلات کا پیاز سیزن چل رہا ہے ایکسپورٹ کھولا جائے تاکہ زمیندارکواچھا ریٹ ملے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑا رہ سکے جسے کھاد ،بیج،پیسٹی سائیڈ مافیا کے ساتھ ساتھ گرانفروشی نے کمر توڑ کے رکھ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »