//

کیا جویریہ عباسی نے منگنی کرلی؟ ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی پہن رکھی ہے۔
جویریہ عباسی کی پوسٹ منظر عام پر آتے ہی ان کی بہن و اداکارہ انوشے عباسی سمیت دیگر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی خوشی میں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے۔
جویریہ عباسی نے مختلف تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں ایک ہاتھ اداکارہ کا ہے جس میں منگنی کی انگوٹھی ہے جب کہ دوسرا کسی مرد کا ہاتھ ہے۔
اداکارہ نے اپنی ہاتھوں میں ہاتھ تھامے مذکورہ ویڈیو پر مشتمل پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بگننگ‘ یعنی ’آغاز‘ اور ساتھ ہی نیلے رنگ کا دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »