//

آصف زرداری نے صوبے کی مختیاری سمیت بےروزگارنوجوانوں کیلئے بھی کام کرچکے ہیں، غزالہ گولہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی و پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر غزالہ گولہ، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے صدرمملکت آصف علی زرداری کے دورہ کوئٹہ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی کے دورہ بلوچستان کے صوبے کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صدرآصف علی زرداری کے بحیثیت صدر مملکت پاکستان بلوچستان کے پہلے سرکاری دورے پر خوش آمدید کہتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ صدر مملکت آصف علی زرداری صوبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنامثبت کرداراداکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل آصف علی زرداری جب پہلی بار صدر مملکت بنے تو انہوں نے نہ صرف چھوٹے صوبوں کو خودمختاری دی بلکہ بلوچستان کے بے روزگارنوجوانوں کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج کااعلان کیا جس سے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسرآئے۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ بلوچستان کے دوران صوبے کیلئے اہم اعلانا ت کریں گے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »