//

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ ویسٹ انڈیز ویمن کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے 5 میچز پر مشتمل سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عالیہ ریاض اور طوبی حسن کی جگہ نشرہ سندھو اور گل فیروزہ کو شامل کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »