//

جیونی میں پانی کی شدید قلت، عوام بوند بوند کو ترسنے لگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چالیس سے زائد دنوں سے جیونی میں پانی کی عدم فراہمی نے عوام کو پانی پینے سے بھی محروم کردیا۔
پانی زندگی کے لیے ضروری ہے لیکن جیونی کے عوام مصنوعی قلت کی وجہ سے ایک بوند بوند کو ترس گئے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے۔جیونی کے عوام کو پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور مین پائپ لائن میں پانی کی مقدار کو بڑھایا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ گوادر کے حوالے سے حکمران تو دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن عملا گوادر پورا ضلع بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔
بارشوں و سیلاب نے گوادر شہر کو ڈبو دیا۔
جہاں لوگوں کو شدید نقصان پہنچا۔لیکن کمزور ریلیف بچاو¿ اور بحالی کے عمل نے مذید عوام کی مشکلات کا شکار بنادیا۔بیان میں کہا گیا کہ جیونی سمیت دیگر علاقوں میں پینے کی فراہمی کو فوری طور پر ممکن بنایا جائے اور عوام کو زندگی مہیا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »