//

دکی میں گزشتہ شب سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، تین زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:بلوچستان کے علاقے دکی میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو گزشتہ شب نشانہ بنایا گیا.
تفصیلات کے مطابق دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب اہلکار وں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے.
جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک عصمت، لانس نائیک مالک قیول اور سپاہی شہزاد شامل ہیں۔
ایس ایچ او پولیس دکی کے مطابق واقعہ کے بعد زخمی اور جاں بحق اہلکاروں کو دکی سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »