//

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپےکا ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 514 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 2317 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2337 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »