//

سیہون شریف، انڈس ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق 40 سے زائد زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

سیہون شریف ( ماجد علی قریشی):سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر افسوسناک روڈ حادثہ پیش آیا، مسافر کوچ، لوڈر مزدہ اور آئل ٹینکر آپس میں ٹکرا گئے، 6 افراد جاںبحق 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے.

سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے مانجهند کے مقام پر افسوسناک روڈ حادثہ پیش آیا۔ مسافر کوچ، مزدا اور آئل ٹینکر کے بیچ زوردار ٹکر ہونے کے باعث 6 انسانی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے روڈ پر ہونے والے افسوسناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، متعلقہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون، تعلقہ ہسپتال مانجهند اور لیاقت میڈیکل جامشورو منتقل کردیا گیا ہے جن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی تو سیہون کے قریب حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »