مستونگ ( فیض درانی): مستونگ میں لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاج اور دہرنا، روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئی مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے مستونگ میں لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاج اور دہرنا، روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئی مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے .
تفصیلات کے مطابق مستونگ سے لاپتہ کیے گئے عبد الطیف ولد سفر خان کی جبری گمشدگی کیخلاف اہل خانہ اور لواحقین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نواب ہوٹل کے مقام پر روڑ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کرکے احتجاج مظاہرہ کیا اور 4 گھنٹے سے دہرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ احتجاج کے باعث روڑ بلاک ہونے سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لواحقین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کے نوجوان بچے کو فوری بازیاب کیا جائے۔