//

...

عید سے قبل کوئٹہ میں مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کوئٹہ (احسن انور ): عید کے قریب آتے ہی کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں خود ساختہ طور پر 40روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 720 روپے فی کلو جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت میں 50 سے 100 روپے کے اضافے کے بعد 1250 روپے فی کلو میں کھلے عام فروخت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔چھوٹا گوشت 2100 سے 2200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ھے۔ جبکہ ان کے سرکاری ریٹ کافی کم مقرر کئے گئے ہیں جیسے کہ گائے کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو اور بکرے کے گوشت کی قیمت 1700 روپے فی کلو مقرر ہے۔

ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور مصنوعی مہنگائی کے ہاتھوں مجبور شہری عید کی خریداری کے بجائے قیمتیں پوچھ کر واپس جانے پر مجبور ہیں ۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ کویٹہ میں خریداروں میں کمی کے باعث زیادہ تر مال مویشی ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھجوا دیے جاتے ہیں لہذا ہم بچا ہوا مال خود مہنگے داموں خرید کر بیچنے پر مجبور ہیں۔تو وہیں دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے غیر فعال ہونے اور خود ساختہ مہنگائی کے باعث عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئی ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.