وش ویب : انجمن تاجران گوادر نے دکانداروں کے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گوادر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پرائس کنٹرول ملازم خالد نامی شخص کے غیر اخلاقی رویہ اور دکاندار کو تھپڑ مارنے کے حوالے سے DC کو آگاہ کیا جس پر ڈی سی گوادر نے کہا کہ ہم اس معاملات کی تحقیقات کرائیں گے.
انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ دکانداروں کو ایسے مسائل پیش نہیں آئیں گے۔
ملاقات میں ملا فاضل چوک کی صفائی پر بھی بات ہوئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ایک دو دن کے اندر مکمل صفائی اور سیوریج لائن کے کام کو بھی جلدی مکمل کرائیں گے۔