وش ویب : پنجگور میں مستحقین خواتین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صرف دو بینظیر انکم سپورٹ کے ماہانہ قسط وصول کرنے کے سینٹر قائم ہیں جبکہ پنجگور کے 10 لاکھ سے زائد آبادی ہے اس بڑے آبادی کو دو سینٹر کیسے کور کرسکتے ہیں،
انھوں نے کہا اس سے قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام احساس کفالت کے نام پر تھا جہاں پنجگور میں پچھلے سال کم سے کم تین سے چار سنٹر قائم تھے مستحقین خواتین کو کسی بھی شکایات کا موقع نہیں ملا، لیکن اس بڑے آبادی میں دو سنٹر قائم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے
پنجگور شہر سے دور تحصیل گوارگو،پروم، سب تحصیل گچک، یونین کونسل سبزآب،کلگ سوروان چیدگی سے دور دور مستحقین خواتین کئی کلو میٹر کے مسافت کا سفر طے کرکے آتے ہیں لیکن وقت پر کام نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین شدید اذیت کا شکار ہیں معذور اور بیمار افراد کئی گھنٹوں تک انتظار کرنے میں مجبور ہیں۔ خاص کر ماہِ صیام میں مشکلات کا شکار ہیں
خواتین کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اے ڈی منیجر بالائی سطح ہیڈ آفس کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجگور میں ہر یونین کونسل میں کیش وصولی سینٹر قائم کر دیئے جائیں تا کہ سبزآب سے لے کر تسپ کلگ سوران نکّر کے لیے تین سے چار سنٹر قائم کریں اور بونستان گوارگو گچک چتکان، سوردو سریکوران دور دراز کے لیے کم سے کم پانچ سنٹر مختلف لوکیشن پر قائم کر دیئے جائیں۔