وش ویب : امن و امان کے بہتر نفاذ کے لیئے خضدار میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ڈبل سواری پر پابندی عائد,.
ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کے درخواست پر خضدار میں امن و امان کے پیش نظر ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی تمام پر امن شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہی کہ کسی بھی قسم کے پریشانی سے بچنے کیلئے ڈبل سواری سے گریز کریں خلاف ورزی کے مرتکب لوگوں پر قانونی کاروائی کی جائیگی
نوٹیفیکشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے ادارے ، ضعیف العمر شہری ،خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا۔