وش ویب : کوئٹہ سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی کے کنڈکٹرز اور تاریں چوری کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کیا.
پولیس حکام کے مطابق کیسکو کی درخواست پر نوحصار تھانے سے کارروائی کرتے ہوئے فاروق، علی حیدر اور کفایت اللہ کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی نشاندہی پر فاروق کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں 20ہزار میٹر بجلی کی تاریں جس کی مالیت 1کروڑ20لاکھ روپے ہے برآمد کر لی گئی.
پولیس کے مطابق بجلی کی تاریں چوری کرنے والا گروہ 15افرادپر مشتمل ہے، گروہ کے افراد کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کے کھمبوں سے تاریں چوری کرتے ہیں۔