//

...

جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کا تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: تنخواہوں کی عدم ادائیگی، جامعہ بلوچستان کے ملازمین اور اساتذہ کا روزے میں بھی احتجاج جاری.

جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز و ماہ نومبر 2023 کی مکمل تنخواہ کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہاؤس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کی مالی بحران کے مستقل حل کےلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر روزہ میں بھی احتجاجی کیمپ لگایا گیا .جس میں سینکڑوں اساتذہ کرام،آفیسران اور ملازمین نے شرکت کی اور جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ سے سریاب روڈ اور چو ک تک احتجاجی ریلی نکالی ،جس میں مظاہرین نے اپنے جائز اور بنیادی حق ماہانہ تنخواہوں اور پنشن کے لئے زبردست نعرے بازی کی، آخر میں احتجاجی ریلی ایک بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوئی، جس کی صدارت فپواسا و اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے کی.

احتجاجی جلسےسے اظہار یکجہتی کیلئے بی این پی(مینگل) کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و کوئٹہ ضلع کے صدر غلام نبی مری، ڈپٹی ضلع سیکرٹری علی احمد قمبرانی نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ احتجاجی جلسے سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، غلام نبی مری، شاہ علی بگٹی،، نذیر احمد لہڑی، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ، اور محبوب شاھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان معدنی و دیگر وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود اس کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو بنیادی و آئینی حق ماہانہ تنخواہوں اور پنشن سے محروم رکھاگیا ہے، جو کسی بھی صورت ایک ایسے صوبے کےلئے جہاں پہلے ہی تنگ دستی و بیروزگاری کی وجہ سے نوجوانوں میں مایوسی پھلی ہوئی ہیں وہاں انکے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین تنخواہوں و پینشنز کی عدم فراہمی کے خلاف سراپا احتجاج ہو، یہ ریاست کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔

مقررین نے کہا کہ کہ ہوشربا مہنگائی میں اساتذہ کرام اور ملازمین انتہائی مشکل میں مبتلا ہیں۔ مقررین نے کہاکہ کہ ایک طرف جامعہ کے ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں اور پنشن نہیں دی گئی جبکہ دوسری طرف سابقہ نااہل مسلط وائس چانسلر نے جاتے جاتے درجنوں من پسند افراد کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا اور ریٹائرڈ افراد کو بھی غیر قانونی طور پر ایکسٹنشن دیا۔مقررین نے فلاحی اور سماجی اداروں سے پرزور اپیل کیا کہ خدارا جامعہ بلوچستان کے ملازمین کےلئے فوری طور پر راشن، زکواة و خیرات کا بندوبست کرے کیونکہ صوبائی ومرکزی حکومت مالی بحران کا مستقل حل نکالنے اور تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔

مقررین نے تمام سیاسی جماعتوں، طلباءتنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کیا کہ وہ اگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں اور مرکزی و صوبائی حکومت و ایچ ای سی کو مجبور کریں کہ وہ جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کو درپیش مالی بحران کا مستقل حل نکالے۔مقررین نے اعلان کیا کہ چوتھےروزے کو بھی جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے تنخواہوں اور پنشنز کےلئے کیمپ لگایا گیا ہے اورتمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے: آرمی چیف

وش ویب: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ…

حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال، بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ مسترد

وش ویب: سپریم کورٹ نے حکومت کی نیب قانون میں ترامیم بحال کردیں اور بانی…

5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے، وزارت اوورسیز کا انکشاف

وش ویب: وزارت اوورسیز نے انکشاف کیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی…

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.