وش ویب: ضلع چاغی کے مختلف شہرریت کے طوفان کے لپیٹ میں رہے،چار دیواریاں اور بجلی پول بھی گر گئے.
تفصیلات کےمطابق ایران کے راستے بلوچستان کے مغربی علاقوں میں ریت کا طوفان داخل ہونے سے نوکنڈی ،یک مچھ ،دالبندین و دیگر علاقے ریت کے طوفانی ہواﺅں کی لپیٹ میں رہے،جہاں حد نگاہ صفر ہوکر رہ گئی ہے. طوفانی ہواﺅں کے چلنے سے مختلف علاقے رات کا منظر پیش کررہے ہیں، شاہراہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، بازار اور سڑکیں سنسان رہی .ضلع کے چند ایک مقامات پر چار دیواری اور یک مچ کے قریب بجلی پول گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے، لیکن تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔