وش ویب: وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ خوراک ،حکومت بلوچستان نےرمضان میں بلوچستان کی عوام کےلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دی ہے.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ خوراک حکومت بلوچستان نےرمضان المبارک کےمقدس مہینےمیں بلوچستان کےعوام کےلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دی ہے.20 کلو آٹےکی قیمت 2398 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا ۔سستے آٹے کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ رمضان بازاروں میں ہوگا ۔ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سیل پواہنٹ بھی لگائے جاہیں گے20 کلو آٹےکی قیمت 2398 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا ۔