بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں اسٹوڈنٹس انتظامیہ کی سست روی کی وجہ سے پریشان، اسٹوڈنٹ افئیر میں اسٹوڈنٹس کو اپنے کلیئرنس کرنے میں بہت مشکلات پیش آرہی ہیں، اسٹوڈنٹس دور دراز سے آئے ہوئے ہیں، ایک کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے لیے ایک ہفتہ انتظار کرنا پڑرہا ہے، جس کی وجہ سے اسٹوڈنٹس کو بہت مشکلات درپیش ہیں
اسٹوڈنٹس افئیر میں پانچ ملازمین کے ضرورت ہے جہاں صرف ایک ضعیف ملازم کوکام پر لگایا ہوا ہے اکیلا بندہ دفتری امور نہیں نمٹا سکتا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہیے کہ عملے کی تعداد میں اضافہ کرے تاکہ اسٹوڈنٹس کی مشکلات دور ہوجائیں۔ ہم حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ مذکورہ مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری حل کیا جائے۔