//

داتا دربار بم دھماکے میں ملوث ٹی ٹی پی کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور رینجرز سندھ نے مشترکہ طور پر کراچی کے علاقے نیول کالونی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے داتا دربار بم دھماکے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک اہم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسند کی شناخت میر وائس کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ملزم نے افغانستان سے عسکریت پسندی کی تربیت حاصل کی ہے۔ سی ٹی ڈی کی پریس ریلیز کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی میں امن کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور لاہور میں داتا دربار میں بم دھماکے میں ملوث تھا۔ یاد رہے کہ 8 مئی 2019 کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں اور ایک سیکورٹی گارڈ سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »