وش ویب: اسسٹنٹ کمشنر کچلاک بہادر خان کی زیر صدارت کچلاک بازار کے ٹریفک مسائل پر اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری آر ٹی اے، ڈی ایس پی ٹریفک اور بس مالکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں کچلاک بازار میں ٹریفک کی بندش اور عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ کچلاک بازار سے کراچی، پنجاب، ژوب، لورلائی اور قلعہ سیف اللہ کے بسوں کو منتقل کر کے کچلاک بائی پاس پر نئے اڈے قائم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، بس مالکان کو ہر ماہ اپنے دفاتر شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کچلاک بازار کو ماڈل شہر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں اور عوام سے تعاون کی اپیل کی۔
ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں۔