وش ویب: وفاقی وزیرداخلہ سےبرطانوی نائب وزیرخارجہ ہمیش فالکنر نےملاقات کی،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے گمراہ کن افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیےمشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نےپاک برطانیہ تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے کےعزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کامضبوط اوربہترین دوست ملک ہے،وقت آگیا ہےکہ باہمی تعاون کو پائیدار اقتصادی پارٹنرشپ میں تبدیل کیا جائے۔ محسن نقوی نے برطانوی نائب وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات میں مزید گرم جوشی کا باعث قرار دیا،وزیرداخلہ کاکہنا تھاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام ترحقوق حاصل ہیں،اقلیتی برادریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔