وش ویب: قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر نواز کبزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی میں ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ صحت کی 7,525 منظور شدہ آسامیوں میں سے 3,995 پر تعیناتی کی صورتحال پر بات کی گئی۔ 600 اسپیشلسٹس کی آسامیاں میں سے صرف 180 پر ماہرین کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین نے اسپتالوں میں کمی اور بھرتیوں کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر نیورو، کارڈیو اور نیفرو سیکشنز کے قیام کی اہمیت پر بات کی۔صوبائی وزیر نے اسپتالوں میں بھرتی کے عمل کو تیز کرنے اور انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نیم خودمختار نظام بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔