وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس کیا۔
اجلاس میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے فیسلٹی ٹیشن مراکز قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے “بلوچستان بزنس سمٹ” کرانے کا فیصلہ بی کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو کارخانے قائم کرنے کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ سرمایہ کار بلا خوف و خطر بلوچستان آئیں مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں مزید انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئے نجی سرمایہ کار گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
گیس, پانی، انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات فراہم کرکے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے تشکیل دئیے جائیں جس سے صوبے کے وسائل میں اضافہ ہو۔