وش ویب: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمنٰ بلوچ نے سیکیورٹی اداروں پر اطہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہمارا گھر ہے اور اس گھر کی حفاظت کے لئے پم نے چوکیدار رکھا ہے ، جس کو ہم وسائل دیتے ہیں، 85 ارب لینے کے باوجود کیا ہمار چوکیدار ناکام نہیں ہے؟
ہمارے سیکیورٹی ادارے ٹرانسفر پوسٹنگ میں مصروف ہیں اور عوام کو سیکیورٹی دینے کے لئے ان کے پاس ٹائم نہیں ہے.ڈپٹی کمشنر زیارت اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو معطل کرنے کے بجائے سیکورٹی کے ذمہ داروں کو معطل کیا جائے جو اس واقعے کے ذمہ دار ہے اگر معطل کرنا ہے تو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو بھی معطل کیا جائے