وش ویب: ضلع کیچ کے علاقہ مند میں آل مکران شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر کنّر بلوچ ناک آؤٹ فٹبال ٹوورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا۔
افتتاحی تقریب میں نوورنامنٹ کے آرگنائزر اور سیاسی وسماجی شخصیت میر فدا حکیم رند نے فیتہ کاٹا۔ میچ کے مہمان خصوصی میجر ایف سی متین اور حاجی عبدالرزاق تھے۔ ٹوورنامنٹ کا افتتاحی میچ مند کمبائینڈ اور مرحوم ماسٹر عبدالحکیم گومازی فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا۔ افتتاحی میچ گومازی فٹبال کلب نے 0-1 سے جیت لیا۔فیصلہ کن گول گومازی فٹبال کلب کے ناصر بلوچ نے اسکور کیا۔ جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ ٹوورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں علاقے کے معتبر، معززین اور مختلف طبقہ فکر سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مند فٹبال کمیٹی کے صدر وھیم جان بھی موجود تھے۔