وش ویب: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی سستی کرنے سے متعلق درخواست جمع کرا دی۔
سی پی پی اے نے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے، کے الیکٹرک کے صارفین پر اس درخواست کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔
یہ درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 26 نومبر کو ہو گی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، اکتوبر میں فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول کی لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی۔
سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10روپے 27 پیسے لگایا گیا تھا۔