وش ویب: نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر پارٹی رہنماء اکبر بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نیشنل پارٹی حب کی جانب سے لسبیلہ پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چیئرمین واح رحیم بلوچ، نیشنل پارٹی ضلع حب کے صدر عبدالغنی رند، تحصیل صدر روشن جتوئی و دیگر نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے رہنماء اکبر بلوچ جس نے بی ایس او سے سیاست شروع کی اور آخری لمحے تک نیشنل پارٹی کے ساتھ رہے اور پرامن قومی جدوجہد کرتے رے انہیں تعل کیا گیا. پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے. اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. مقررین نے کہا کہ گزشتہ دنوں بولان میڈیلکل کالج میں پولیس گردی کی گئی، پولیس کا یہ عمل تعلیم دسمنی کا واضع ثبوت ہے. انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایم سی کے گرفتار طلباء کورہا کیا جائے.