وش ویب: موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے ترقی پذیر ممالک کو شدید موسم سے تحفظ کے لیے رواں دہائی کے اختتام تک کم ازکم ایک ٹریلین ڈالر سالانہ درکار ہوں گے۔
آذربائیجان کےدارالحکومت باکو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 29 سےخطاب کرتے ہوئے موسمیاتی ماہرین کا کہنا تھا موسمیاتی تغیر سے بچاؤ کے لیے ترقی پذیر ممالک کے لیے طےکردہ سالانہ 100 بلین ڈالر کا ہدف 2025 میں اختتام پذیر ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ اس فنڈ میں سے ترقی پذیر ممالک کو زیادہ تر رقم امداد کے بجائے قرضوں کی شکل میں دی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو شدید موسم سے تحفظ کے لیے رواں دہائی کے اختتام تک کم ازکم ایک ٹریلین ڈالر سالانہ درکار ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا کو صاف ستھری ہوا، سیلاب، طوفانوں سےتحفظ اور نقصانات بچنےکے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔