وش ویب: بارکھان ال سیاسی پارٹی کی جانب سے روڈ کی بندش کے حوالے سے زرغون ٹھیکیدار کے خلاف رکھنی شہر میں ایک پرامن احتجاج کیا گیا۔
پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی روڈ تاخیر کا شکار ہے۔ جس میں سیاسی سماجی تاجر اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ زرغون ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لیا جائے اور بارکھان رکھنی روڈ کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ اگر ٹھیکیدار نے کام شروع نہیں کیا تو بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والا روڈ، بین الاقوامی قومی شاہراہ روڈ غیر معینہ مدت تک بند رکھا جائے گا۔