وش ویب: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور پھر پہلے نمبر پر ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی1591پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر تھا۔لاہور کے غازی روڈ پر 1280، سید مراتب علی روڈ پر 1107 اور فدا حسین روڈ پر فضائی آلودگی1491 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔لاہور کے علاقے ریوینیو سوسائٹی میں 1089 اور گلبرگ میں فضائی آلودگی 2816 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔
نئی دہلی 493 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے جبکہ ڈھاکا 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان میں 575، پشاور میں 285 جبکہ راولپنڈی میں فضائی آلودگی 220 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں اسموگ کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہے اور مختلف امراض میں مبتلا ہو رہی ہے۔محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا کہ اکتوبر میں پھیپھڑوں کی بیماریوں سے1 لاکھ 31 ہزار 368 افراد متاثر ہوئے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کے ایمرجنسی اور او پی ڈی وارڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔