وش ویب: ہر سال کی طرح رواں سال بھی بلوچستان سمیت دنیا بھر میں آباد بلوچوں کی جانب سے 13 نومبر کو یوم شہداء بلوچستان کے طور پر منایا جارہا ہے اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد کے کمیپ میں شمعیں روشن کی گئیں۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں شہدا ڈے منایا گیا۔ بلوچ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شہیدوں کی تصاویر پر پھول نچھاور کیئے۔اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے عہدیداران نے کہا کہ بلوچ شہید مزاحمت کی علامت ہیں، شہیدوں کی عظیم قربانیوں سے آج بلوچستان میں قربانی کا شعور بیدار ہوچکا ہے
انکا مزید کہنا ہے کہ 13 نومبر 1839 کو انگریز حملے کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے بلوچ ریاست کے حاکم خان, محراب خان اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے اور تب سے ہی ہم یہ دن مناتے آرہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچ افراد کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جاۓ اور آئین پاکستان کے مطابق عدالتوں میں کیس چلا کر مجرموں کو قانون کے تحت سزائیں دی جائیں۔