وش ویب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سی ایم کمپلینٹ سیل نے جائزہ لیا۔ درج عوامی شکایات اور حل کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے آن لائن ویڈیو لنک پر شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ بھی لیا۔
شکایات سیل کے ذریعے حل شدہ شکایات کی تصدیق کی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے ذاتی طور پر شہریوں کو براہ راست فون کرکے شکایات کے حل کی پیش رفت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ کمپلینٹ سیل کے افسران کی وزیر اعلٰی بلوچستان کو بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر کمپلینٹ سیل میں 1021 شکایات آئیں۔ 451 شکایات کا ازالہ کیا گیا، 88 غیر مصدقہ پائی گئیں۔ 482 شکایات زیر کارروائی ہیں۔ ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ کرکے عوام کو درپیش مسائل حل کئے جائیں۔
عوامی شکایات کی عدم شنوائی پر غیر ذمہ داری برتنے والے محکموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔