وش ویب: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کے روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش بم دھماکے کے دو زخمی چل چل بسے تعداد 29 ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ میں زخمی ہونے والے اوستہ محمد کے رہائشی شفقت علی چل بسے ہیں جو کہ بلوچستان اسمبلی میں ملازم تھے شفقت علی کی میت کی تدفین کر دی گئی ۔دوسرا زخمی حوالدار نوید گزشتہ روز کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جن کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے ۔