وش ویب: آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیرنےدورہ چین کیا، ملاقات میں خطےسمیت مجموعی عالمی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیرکی چینی پیپلزلبریشن آرمی کےکمانڈرسےملاقات کی، ملاقات میں خطےسمیت مجموعی عالمی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز،بیجنگ میں ہوئی ہے، عالمی وعلاقائی صورتحال اوردوطرفہ فوجی تعاون کےفروغ پربات چیت کی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نےکراچی حملے میں چینی انجینیئرز کی ہلاکت پردلی تعزیت کا اظہار کیا لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی بہترحفاظت یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہیں۔
چینی شہریوں کی سیکیورٹی کوبہتربنانےکیلئےپاک فوج کی کوششوں اوراقدامات کوسراہاگیا ہےخطےکےامن اورترقی کیخلاف کام کرنےوالوں کامقابلہ کرنےکیلئےباہمی تعاون مزیدبڑھانےپراتفاق کیا گیا ہے۔ملاقات کےدوران دفاعی تعاون کےدیگرشعبوں پربھی غورکیاگیا ہے، فریقین نےفوجی تعلیم،تربیت،آلات اورٹیکنالوجی کےشعبوں میں تعاون کی پیشرفت کاجائزہ لیا گیا ہےباہمی تجربات اورباقاعدہ بات چیت بڑھانےکیلئےمیکنزم مزیدادارہ جاتی بنانےپراتفاق کیا گیا ہے۔