وش ویب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران و اراکین نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، حاجی علی مدد جتک، پارٹی رہنماء سید اقبال شاہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کا وکلاء سے صوبے کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے شہداء کے لئے دعا مغفرت کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔
پیپلز لائرز فورم کی فعالیت اتحاد و اتفاق کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران و اراکین سے بات چیت کی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے وکلاء سمیت تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج یا سیکورٹی فورسز کی نہیں، ہر فرد کی جنگ ہے۔ آئندہ کی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔ بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوشاں ہیں۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وکلاء متحرک کردار ادا کریں۔
صوبے کے دور دراز علاقوں میں وکلاء عوام کی رہنمائی و معاونت کریں۔ آئینی بینچز کی تشکیل پاکستان پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا تاریخی اقدام ہے۔