وش ویب: بلوچستان حکومت نے سیکورٹی خدشات کی بناء پر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8پر ضمنی انتخاب 3روز کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کردی ۔
پیر کو محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ ارسا ل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 8پر ضمنی انتخاب کا انعقاد 14نومبر کے بجائے 17نومبر کو کیا جائے ،محکمہ داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 13اور 14کو صوبے میں امن وامان کے حوالے سے خدشات ہیں ان دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار امن وامان کے حوالے سے مصروف ہیں ۔