وش ویب: وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیےدعائے مغفرت اور زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،اس موقع پروزیراعظم نےکہامعصوم اور نہتےشہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والےدہشت گردوں کوبہت سخت قیمت ادا کرنی پڑےگی،دہشت گردی کی عفریت کےخاتمے کےلیےحکومت اور سیکیورٹی فورسزمکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے،اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی رعایت کےمستحق نہیں،اس دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے