وش ویب: صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کی مذمت کی.
وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کا کہنا تھا کہ واقعہ قابل مذمت ناقابل معافی جرم ہے. بے گناہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ہیں. دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں. صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے.
وزیر خزانہ بلوچستان کا بھی کنہا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے کامیاب کاروائیاں بھی کی ہیں . دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کارروائیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے. دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے.