وش ویب: بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں بھی 9 نومبر یوم اقبال ڈے کے موقع پرریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں سرکاری آفیسران ، مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں اور شہری اتحاد کے زمہ داران نے شرکت کی۔ شرکاء نے نعرے بازی کرتے ہوئے شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی فلسفے اور افکار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبداللطیف کاکڑ۔
ڈی ایچ او جعفرآباد ڈاکٹر ایازجمالی۔شہری اتحادڈیرہ اللہ یارکے صدر عبدالستارکھوسہ ودیگرنے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے شاعری کے ذریعے نوجوانوں میں آزادی کا جزبہ پیدا کیا اُنہوں نے شاعری کے ذریعے ملک کی تعمیروترقی کے لیئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی قوم علامہ اقبال کی سوچ اورفلسفے کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ہم سب کو ڈاکٹرعلامہ اقبال کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرنا چاھیئے۔