وش ویب :کوٸٹہ/ ریلوے اسٹیشن دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات کرلی گئی۔ کوئٹہ میں خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف درج کر لیا گیا اور دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات بھی کرلی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن دھماکہ خودکش تھا۔ خودکش حملہ آور نے 7 سے 8 کلو دھماکہ خیز مواد جسم سے باندھ رکھا تھا، خودکش حملہ آور نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر دھماکہ کیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے جسمانی اعزاء ٹیسٹ کیلئے فرزانزک لیب لاہور بھجوائے جائیں گے اور خودکش حملہ اور کی شناخت کیلئے نادرا سے مدد لی جائے گی۔