وش ویب: کوئٹہ میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کے کارکنان جلسہ کرنے پر بضد ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جلسے کو روکنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔
انتظامیہ نے ہاکی گرائونڈ کے جانب جانیوالے راستے سیل کردئیے، اور ہاکی گرائونڈ کے اطراف میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آج جلسے کا وقت 2 بجے رکھا گیا تھا ، تاہم ہاکی گرائونڈ میں پی ٹی آئی نے کوئی انتظامات نہیں کئے ۔ پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے نہ اسٹیج تیار کیا اور نہ کوئی سائونڈ سسٹم پہنچایا ہے، پی ٹی آئی کی مرکزئ قیادت بھی جلسے کیلئے کوئٹہ نہیں پہنچ سکی۔
پی ٹی آئی کے درجن بھر کارکن ہاکی گرائونڈ پہنچے تاہم گیٹ بند ہونے کی وجہ سے ہاکی چوک پر ہی جمع ہونا شروع ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث کارکنان کو ہاکی چوک پر جمع ہونے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ کی گئی۔