وش ویب: کراچی کے علاقے لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے آپریشن شروع کردیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے لیاری بھار کالونی آئی 17 میں مکان کا ایک فلور توڑ دیا۔ بھار کالونی میں نمایاں طور پر، پلاٹ نمبر 178/1 پر غیر قانونی 7ویں منزل کی آر سی سی سلیب کو منہدم کر دیا گیا۔مذکورہ عمارت غیرقانونی طور پر بنائی جارہی تھی جس کیخلاف SBCAکی جانب سے نوٹس لیاگیا۔ ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چنگی خان اور بلڈنگ انسپیکٹرز ذوالفقار شاہ کی نگرانی میں ڈیمولیشن کی جارہی ہے۔