وش ویب: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ، اصغر علی ترین نے بلوچستان کے مختلف ڈپٹی کمشنروں کو غیر استعمال شدہ فنڈز پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی میں طلب کرلیا.
بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں پبلک اکاٶنٹس کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چئیرمین پی اے سی کے علاوہ ممبران کمیٹی زابد علی ریکی، فضل قادر مندوخیل، ایس ایم بی آر قمبر دشتی، ڈی جی آڈٹ شجاع علی ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی موجود تھے۔
کمیٹی نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی کے ساتھ اجلاس میں طے کیا کہ آڈٹ رپورٹ کے پیرا کے مطابق تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بلایا جاۓ گا۔ مختلف پروجیکٹوں کے لیے مختص تقریبا 19 ارب روپے کئی سالوں سے مختلف ڈپٹی کمشنرز کے آکاونٹس میں غیرخرچ شدہ ہیں ۔ کمیٹی نے کہا کہ 2022-23 کے آڈٹ میں یہ پایا گیا کہ بلوچستان کے 10 ڈی سی کے اکاونٹس میں یہ رقم پڑی ہیں ۔
کمیٹی نے طے کیا کہ اگر مطلوبہ رقم غیر استعمال شدہ ہے تو متعلقہ ڈسی سیز اس بابت اپنی رپورٹ پیش کرے.