وش ویب: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارتخانے میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی۔
کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ نے واقعہ کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیشرفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی پروان چڑھ رہی ہےعملی تعاون میں جامع پیشرفت ہوئی ہے۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین دوطرفہ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے، پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا۔