پنجگور: فائنل میچ سورج کلب خدابادان اور آزاد اسپورٹس کلب گرمکان کے درمیان گرمکان کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جس میں سورج کلب خدابادان نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سورج کلب خدابادان کی طرف سے سلمان بارگ ایک گول عمران بارگ ایک گول سراج شمبے ایک گول بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ یہ شاندار ٹورنامنٹ کو پنجگور کے معروف کاروباری اور شخصیت حاجی اکرم بہار عمرزئی کا خاص تعاون حاصل تھا۔ جبکہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی بی این پی عوامی کے مرکزی اسپورٹس سیکرٹری رحمدل بلوچ تھے جنھوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے ایک لاکھ روپے ریفریز کے لیے چار ہزار روپے میچ کمشنر کے لیے تین ہزار روپے اناؤنسر کے لیے دو ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا ۔
واضح رہے میچ کے ریفری کے فرائض جناب نادر صبائی نے سر انجام دئیے جب کے آن کے معاونین میں ذکریا محمود ، شمس خیر اور ماسٹر عمر جان شامل تھے میچ کمشنر جناب عبد الوحید عمر تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 46 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ، فائنل میچ کے دوران گراؤنڈ تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرا تھا