وش ویب: اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر سے ملاقات میں کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے آمد ہوئی اور انہوں نے چینی سفیر سے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے کے عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے چکے ہیں۔چینی سفیر نے وزیراعظم کی سفارتخانے آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امید ہے شہباز شریف واقعے کے ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ منگل کو کراچی کے علاقے سائٹ میں ایک سکیورٹی گارڈ نے ٹیکسٹائل مل میں کام کرنے والے 2 چینی شہریوں کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔