وش ویب: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صوبائی سینیئر نائب صدر ممتاز قبائلی شخصیت ” سید صادق آغا ” نے کہا ہے کہ اٹھ نومبر کو کوئٹہ میں ہرحال میں جلسہ ہوگا۔ رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
عوامی طاقت اور آواز کو ڈنڈے اور قید و بند سے نہیں دبایا جا سکتا۔ جلسے کو روکنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ نہ گرفتاریوں سے مرعوب ہوں گے۔ عہدے داروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سید صادق آغا نے کہا۔ کہ فارم 47 کے پیداوار صوبائی جعلی حکمران ” شاہ سے زیادہ شاہ سے وفادار ” بن کر جلسے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عہدیداروں اور کارکنوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ لیکن اٹھ نومبر کو گھروں سے جلسے کے لیے نکلنے والے لاکھوں افراد کو نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہا۔ کہ کوئٹہ کا جلسہ پرامن ہوگا۔ جعلی حکومت اور انتظامیہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔انھوں نے کہا۔کہ بنیادی آزادی کو سلب کرنے کی کوششیں ائین پاکستان سے متضادم اور اس کی خلاف ورزی ہے۔
جعلی حکمران اور انتظامیہ بار بار آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ کوئٹہ میں آئے روز اجتماعات ،جلسہ، جلوس منعقد ہوتے ہیں۔ صرف پی ٹی آئی کو روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ آئین شکنی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کارکنوں اور عہدیداروں کو بلاجواز تنگ کرنے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔امید ہے۔کہ عدالت ھمیں انصاف فراہم کرے گی۔