وش ویب: پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈکیت موقع پرہلاک جب کہ دوسرے کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈکیت افغانی نکلے۔
گلشن اقبال بلاک 3کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب پولیس اور موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلےمیں ایک ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈکیت کی شناخت یوسف ولد عارف اور زخمی ڈکیت کی شناخت اسلام الدین ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت افغانی ہیں، جن کے قبضے سے ایک پستول اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
ہلاک و زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت گلشن اقبال بلاک5 رب میڈیکل کے قریب کارسوارشہری کولوٹ کرفرارہورہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا اور گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم شاہراہ فیصل پولیس کے ہاتھوں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ ہلاک اورزخمی حالت میں گرفتار ڈکیتوں کا مزید سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔